دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو اسی فیصد سے زائد کامیابی مل چکی ہے،محمد یونس راجپوت

منگل 5 مئی 2015 18:55

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر محمد یونس راجپوت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو اسی فیصد سے زائد کامیابی مل چکی ہے ملک دشمن عناصر اور دہشت گرد اپنی آخری سانس لے رہے ہیں انشاء اﷲ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بعد روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں موجودہ حکومت نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت لینڈ مافیا کا خاتمہ کر دیا ہے جس کے بعد کراچی کی عوام اور تاجر برادری سکھ میں ہیں حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور ؤئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ بھرپور حصہ لیکر ملک بھر سے کامیابی حاصل کر کے عوامی خدمات سر انجام دے گی ۔