سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام تھلیسیمیا کے حوالے سے شعور آگاہی اور معلوماتی سمینار کا انعقاد

منگل 5 مئی 2015 18:55

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائٹی سکھر کے زیر اہتمام تھلیسیمیا کے حوالے سے شعور آگاہی اور معلوماتی سمینار کا انعقاد کیا گیا سمینار میں سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائٹی کے ڈاکٹر محمد نعیم ، سکھر پریس کلب کے صدر لالہ اسد پٹھان ، خالد بھانبھن ، جبار شیخ سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تھلیسیمیاکا مہلک مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے یہ ایک مورثی بیماری ہے پاکستان میں اس وقت 90لاکھ سے زائد افراد مائیز تھلیسیمیاجبکہ ایک لاکھ سے زائد بچے میجر تھلیسیمیامیں مبتلا ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ اس بڑھتی ہوئی بیماری کی وجہ سے ان بچون کے والدین اور ان سے متعلقہ افراد انتہائی مشکلات کا شکار ہیں تھلیسیمیاکے حوالے سے لوگوں میں شعور آگاہی کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنی ہوگی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں تھلیسیمیاکی بڑھنے والی بیماری کو روکنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کر کے باقائدہ قانون سازی کریں اور تھلیسیمیاکنٹرول و بچاؤ بل جلد قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے سمینار سے سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈونینٹنگ سوسائٹی کے ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ ادارے کا تھلیسیمیاسینٹر گذشتہ پچیس سالوں سے خون کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ملک کے تین صوبوں کے شہروں سے تعلق رکھنے والے 850بچوں کو تشخیص شدہ اور صحت مند خون کے علاوہ دیگر علاج و معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے گذشتہ سال سکھر بلڈ ڈرگز اینڈ ڈونینٹگ سوسائٹی نے ان بچوں کو 9586سے زائد خون کی بوتلیں فراہم کر کے ان معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کی ہے سمینار میں مقررین نے شادی سے قبل تھلیسیمیاکے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیتے ہوئے تھلیسیمیامیں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے خون کے عطیہ کی پر زور اپیل بھی کی ۔