تحریک انصاف کی عوامی جدوجہدنے پاکستان میں ایک بار پھر نظریاتی سیاست کو پروان چڑھایا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل
منگل 5 مئی 2015 19:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان کی سیاسی جدوجہد نے کرپٹ اور مفاد پرست مافیا کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کی عوامی جدوجہدنے پاکستان میں ایک بار پھر نظریاتی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ، عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سیل کراچی کے دفتر میں پیپلز پارٹی کے سابق یوسی ناظم شیر شاہ ، شبیر خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری عزیز خان آفریدی، ایم پی اے خرم شیر زمان، ہمایوں خان سواتی ، خورشید انقلابی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ نظریاتی کارکنان کے لئے تحریک انصاف کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، تحریک انصاف لسانیت اور مسلک سے بالا تر ہو کر پاکستان کے بقاء و سلامتی اور ملک کی ترقی کے لئے عملی جدو جہد کر رہی ہے اس وقت پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
-
بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آگئیں،معمولی نوعیت کے گیسٹروکی تشخیص
-
سرپردوپٹہ پہنانے پر خاتون رپورٹر کی مرد کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
-
گھریلو ملازمہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
-
معاشی طور پر تباہ حال اٹالین حکومت کامعاشی فوائدکے لیے ”اسلام دشمنی “میں یورپ کا ہراول دستہ بننے کی کوشش
-
جج کے دفتر سے فون کرکے آئی جی پنجاب کوملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے 2کانسٹیبل گرفتار
-
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
-
صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت
-
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں تیزی پر اطمینان کا اظہار
-
وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.