پشاور ، انٹر ریجنل کبڈی چیمپئن شپ بنوں ریجن نے جیت لی، فائنل میں پشاور کو 44 کے مقابلے 65 پوائنٹس سے شکست

منگل 5 مئی 2015 22:26

پشاور ، انٹر ریجنل کبڈی چیمپئن شپ بنوں ریجن نے جیت لی، فائنل میں پشاور ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) انٹر ریجنل کبڈی چیمپئن شپ بنوں ریجن نے جیت لی فائنل میں پشاور کو 44 کے مقابلے 65 پوائنٹس سے شکست ، مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیز اﷲ، امیرزاہد شاہ ، ڈی ایس اوز سید ثقلین شاہ ، جمشید بلوچ سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقد ہ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں منعقدہ انٹر ریجنل کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل پشاور اور بنوں ریجن کے مابین کھیلا گیا جس میں بنوں نے پشاور کو 44 پوائنٹس کے مقابلے 65 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ۔بنوں کی طرف سے مراد، نعیم ، اسلم ، یوسف ،سلمان ، حیدر علی اور عمران نے پوائنٹس حاصل کئے جبکہ پشاور کی طرف سے فواد، اختشام ، بشیر ، الیاس اور اکرام نے پوائنٹس لئے ۔ چیمپئن شپ میں سات ریجن سے ٹیموں نے حصہ لیا جن میں مردان ، پشاور ، ہزارہ ، سوات، ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ اور مردان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔چیمپئن شپ میں مردان نے ڈی آئی خان کو شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ۔

متعلقہ عنوان :