وفاقی حکومت کے ہنی مون کے دوسال گزر گئے ، اب اس کے احتساب کا وقت آچکاہے، کاشغر گوادر اقتصادی روٹ منصوبہ بناتو ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہو گی،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایم اے پاس نوجوان چھولے بیچ رہے ہیں،قوم کے خون سے محلات بنانے والے خانہ کعبہ کی دیواروں میں بھی چھپ نہیں سکیں گے ،ن کو چوکوں میں لاکرکڑااحتساب کرینگے

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کاکوشبقدر میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 22:42

وفاقی حکومت کے ہنی مون کے دوسال گزر گئے ، اب اس کے احتساب کا وقت آچکاہے، ..

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہاہے کہ اس کے ہنی مون کے دوسال گزر گئے عوام حکمرانوں کے چہرے دیکھ کر تھک گئے ، اب ان کے احتساب کے دن آچکے ہیں کیونکہ حکومت کے پاس عوام کے خدمت اور فلاحی بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں چین نے پاکستان کے ترقی کیلئے کاشغر گوادر اقتصادی روٹ کا جو منصوبہ دیا ہے اس کو متنازعہ بنایا گیا تو تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہو گی،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایم اے پاس نوجوان بوٹ پالش اور چھولے فروخت کر رہے ہیں۔

قوم کے خون سے محلات بنانے والے خانہ کعبہ کی دیواروں میں بھی چھپ نہیں سکیں گے اوران کو چوکوں میں کھڑا کرکے کڑااحتساب کرینگے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کوشبقدر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد ،اسرار اﷲ ایڈوکیٹ ، ضلعی امیر مصباح اﷲ ، محمد ارشد خان اور دیگر بھی موجو د تھے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آپس میں باریاں لینے کا منصوبہ بنایا ہے مگر دونوں قوتوں کو بجلی ، گیس ، لوڈ شیڈنگ اوربے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ، کشمیر کاز کیلئے کسی خان ، وڈیرے ، جاگیر دار اور سر دار نے کبھی قربانی نہیں دی ، گزشتہ 68سال سے ا نگریز کے غلام نسل در نسل پاکستان کو دو نوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،پاکستان کے سردار ، جاگیر دار ،وڈیرے اور خوانین پاکستان کے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں ،تین فی صد کرپٹ مافیا کی وجہ سے پاکستان کی کر نسی بے توقیر ہو رہی ہے ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیج رہے ہیں جبکہ پاکستان کا چور طبقہ اپنا سر مایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایم اے پاس نوجوان بوٹ پالش اور چھولے فروخت کر رہے ہیں۔ قوم کے خون سے محلات بنانے والے خانہ کعبہ کی دیواروں میں بھی چھپ نہیں سکیں نگے اوران کو چوکوں میں کھڑا کرکے کڑااحتساب کرینگے ۔

امریکی ایجنٹوں کا وقت قریب آچکا ہے ۔ سراج الحق نے اعلان کیا کہ یر قان ، کینسر ، امراض قلب ، گردوں اور تھلیسیمیا کے بیماریوں کا مفت علاج اور عوام کو سستے داموں چینی دال ، آٹا ، چاول اور گھی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں کیونکہ اس قسم کے منصوبے فرانس ، ڈنمارک ، بر طانیہ اور دیگر کئی یورپی ممالک میں چل رہے ہیں تو جماعت اسلامی بھی یہی منصوبہ ممکن بنا کر عوام کو دکھا ئے گی ۔

مرکزی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنی مون کے دوسال گزر گئے عوام حکمرانوں کے چہرے دیکھ کر تھک گئے ۔ اب ان کے احتساب کے دن آچکے ہیں کیونکہ حکومت کے پاس عوام کے خدمت اور فلاحی بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ چین نے پاکستان کے ترقی کیلئے کاشغر گوادر اقتصادی روٹ کا جو منصوبہ دیا ہے اس کو متنازعہ بنایا گیا تو تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آپس میں باریاں لینے کا منصوبہ بنایا ہے مگر دونوں قوتوں کو بجلی ، گیس ، لوڈ شیڈنگ اوربے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز کیلئے کسی خان ، وڈیرے ، جاگیر دار اور سر دار نے کھبی قربانی نہیں دی ۔ جاگیر دار طبقے نے غریبوں کو مختلف ٹولیوں میں تقسیم کر رکھا ہے ۔

وقت آگیا ہے کہ ملک کے 97فی صد لوگ جاگیر دار ، سر مایہ دار ،وڈیرء شاہی، سرداروں اور خوانین کو خدا خافظ کہہ کر جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں اور پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی مملکت بنانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ جماعت اسلامی ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرکے طبقاتی نظام کو ختم کر ے گی ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ 30مئی کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امید واروں کو کامیاب کریں۔

متعلقہ عنوان :