شیخ جعفر خان مندوخیل کو اسپیکر شپ کی پیشکش ، پارٹی رکاوٹ بن گئی
اسپیکر ہوتے ہوئے عوام سے دور ہوجائیں گے ،میر عبدالکریم نوشیروانی
منگل 5 مئی 2015 22:57
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کو اسپیکر شپ کی پیشکش کی گئی ہے لیکن پارٹی نے انہیں یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ اسپیکر شپ قبول نہ کریں کیونکہ اسپیکر ہوتے ہوئے وہ عوام سے دور ہوجائیں گے اور عوام کی خدمت اس طرح سے نہیں کرپائیں گے جس طرح وہ اس طرح صوبائی وزیر کی حیثیت سے کررہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ جعفر خان مندوخیل ایک سینئر پارلیمنٹرین ہونے کے ساتھ ساتھ سلجھے ہوئے اور ایماندار سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے دو سالہ دور وزارت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریونیو اور ٹرانسپورٹ کو احسن طریقے سے چلایا حالانکہ ان پر گوادر اور پسنی کی اراضی کے حوالے سے کافی دباؤ تھا لیکن انہوں نے اس دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کیا اور اپنے محکمے میں ایسا کوئی غیر قانونی اقدام نہیں اُٹھایا جس سے ان کے بے داغ ماضی کوئی داغ لگتا انہوں نے ہر سیاسی دباؤ کو اپنے طور پر ڈیل کیا اور محکمے کو صاف و شفاف طریقے سے نہ صرف چلایا بلکہ اب بھی چلا رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.