ممبئی ؛ ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان خان کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو گئے، مجرم قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 مئی 2015 10:50

ممبئی ؛ ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان خان کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو گئے، ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : ممبئی کی سیشن کورٹ میں ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت ہوئے. سماعت میں سلمان خان پیش ہوئے. تمام ثبوتوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سلمان خان نے 2002 ء میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کیا تھا، عدالت کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے اور نشے کی حالت میں تھے. بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے. یاد رہے کہ سلمان خان کی تین سے چار فلموں کی شوٹنگ جاری ہے. سزا ہونے کی صورت میں پروڈیوسرز کو 200 کروڑ روپے تک کا نقصان ہو سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :