تیل نرخ میں کمی ،پاکستانی معیشت کی مضبوطی کا امکان

بدھ 6 مئی 2015 13:02

تیل نرخ میں کمی ،پاکستانی معیشت کی مضبوطی کا امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)آئی ایم ایف نے کہاہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔پاکستانی حکومت نے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں سست روی سے کام لیاہے،رواں سال پاکستانی معیشت کی شرح افزائش 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی پاکستان میں ترسیلات زر اور معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال دوہزارچودہ کے دوران بجلی کے تعطل کے باعث برآمدات میں کمی اور امن وامان کی مخدوش صورتحال سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، پاکستان میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے میں تاخیر کے سبب پیداواری لاگت میں معمولی کمی ہوئی، تاہم رواں سال پاکستانی معیشت کی شرح افزائش 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔