پاکستان نے نیپالی زلزلہ متا ثر ین کی مدد کے لئے متعدد بینکوں میں مخصوص اکاؤنٹ کھول دیئے

بدھ 6 مئی 2015 14:25

پاکستان نے نیپالی زلزلہ متا ثر ین کی مدد کے لئے متعدد بینکوں میں مخصوص ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) نیپال میں زلزلہ کی تباہی کے باعث پاکستان نے متاثرین کی مدد کے لئے وزیر اعظم ہاؤس نے متعدد بینکوں میں امداد کے حصول کے لئے مخصوص اکاؤنٹ کھول دیئے ہیں اور مخیر حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نیپالی متاثرین زلزلہ کے لئے حسب توفیق رقم بینک اکاؤنٹ کے ذریعے بھجوائیں،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے تمام بینکوں میں ایک اکاؤنٹ جی12/53 کھول دیا ہے اور متاثرین زلزلہ کے لئے فوری امداد متعلقہ اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :