ثانیہ مرزا برصغیر ، بالخصوص پاکستان میں لڑکیوں کو متحرک کرنے کیلئے کوشاں

جمعرات 7 مئی 2015 11:38

ثانیہ مرزا برصغیر ، بالخصوص پاکستان میں لڑکیوں کو متحرک کرنے کیلئے ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بالی ووڈ اداکاروں کے بعد واحد شخصیت ہیں جنہیں سرحد کے دونوں اطراف مقبولیت حاصل ہے اور اسی بنیاد پر وہ برصغیر کی لڑکیوں کو متحرک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ خطے بھر کی لڑکیاں ان کی کامیابیوں سے متاثر ہو کر ٹینس کے ریکٹس اٹھا سکتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی طرح ان کے شوہر شعیب ملک بھی فعال کھلاڑی ہیں اور بھارتی ٹینس کی ملکہ چاہتی ہیں کہ پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ پورے برصغیر کی لڑکیاں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا وہ کیریئر بنائیں جس پر والدین پہلے توجہ نہیں دیتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :