حکومت سے ٹی وی حقوق پر تنازعہ، سپین میں فٹبال کے تمام مقابلے معطل

جمعرات 7 مئی 2015 11:39

حکومت سے ٹی وی حقوق پر تنازعہ، سپین میں فٹبال کے تمام مقابلے معطل

میڈرڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) سپین کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔سپین میں فٹبال سیزن اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور لا لیگا کے صرف تین میچ باقی ہیں۔سپین کی فٹبال لیگ دنیا کی بہترین فٹبال تصور کی جاتی ہیں جہاں کے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی رئیل میڈرڈ اور بارسلونا جیسے مشہور فٹبال کلبوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے فٹبال کے تمام مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے اس قانونی مسودے کی منظوری کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت فٹبال کلب بھی میچ دکھانے کے ٹی وی حقوق دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ابھی تک سپن کی فٹبال فیڈریشن تمام مقابلوں کے ٹی وی حقوق کا سودا کرنے کی مجاز ہے۔سپین کی فٹبال فیڈریشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ فنڈز میں صرف 4.5 فیصد ریوینیو کی حقدار قرار دیے جانے پر ناخوش ہے۔

البتہ فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ اب بھی حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ اس نے تین ماہ تک حکومت سے مذاکرات کیے جو بے نتیجہ رہے لیکن وہ اب بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کر رہی ہے۔فیڈریشن نے کہا میچوں کی معطلی کے فیصلے سے ملک میں چھ لاکھ کھلاڑی اور 30 ہزار میچ متاثر ہوں گے۔

حکومت سے ٹی وی حقوق پر تنازعہ، سپین میں فٹبال کے تمام مقابلے معطل

متعلقہ عنوان :