گھوٹکی ، پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک، چھ زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 7 مئی 2015 11:50

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ چھ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چھ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :