آل پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 مئی سے شروع ہو گی

جمعرات 7 مئی 2015 11:57

آل پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 مئی سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 مئی سے لائسر سٹی باؤلنگ کلب میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی بی ایف کے حکام نے بتایا کہ 31 مئی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں فاٹا، کے پی کے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے باؤلرز شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں پروفیشنلز سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹس کے مقابلے منعقد ہوں گے اور فاتح باؤلرز میں ایک ملین کی نقد انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :