رواں ماہ فیفا سالانہ کانگریس میں اسرائیل کی معطلی کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا

جمعرات 7 مئی 2015 11:57

رواں ماہ فیفا سالانہ کانگریس میں اسرائیل کی معطلی کے بارے تبادلہ خیال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) رواں ماہ کے آخر میں شیڈول فیفا سالانہ کانگریس میں فلسطین کی اسرائیل کو معطل کرنے کی تجویز کے بارے تبادلہ خیال کریگا اجلاس 29 مئی کو زیورخ میں منعقد ہو گا جس میں فیفا کے صدارتی انتخابات بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلسطین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیفا میں شکایت درج کرا کر اسے معطل کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیفا سالانہ کانگریس 29 مئی کو زیورخ میں منعقد ہو گی جس میں صدارتی انتخابات بھی ہوں گے، اس کے علاوہ اسرائیل کی معطلی سمیت دیگر اہم امور کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :