نادرا کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے،جہانگیر ترین

جمعرات 7 مئی 2015 12:26

نادرا کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے،جہانگیر ترین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نادرا کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ، جوڈیشل کمیشن بننا تحریک انصاف کی ڈیڑھ سالوں کی کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن میں پیشی سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیف سیکرٹری پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب نے گواہی دی کہ محبوب انور نے الیکشن سے چوبیس گھنٹے قبل اردو بازار لاہور سے دو سو بندے منگوائے آج محبوب انور جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونگے اور ان سے پوچھا جائے گا کہ آپ نے دو سو بندے کیوں منگوائے انہوں نے کہا کہ این اے 125کے الیکشن پر ہونے والے فیصلے کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ سعد رفیق ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے اگر آراوز نے سعد رفیق کیلئے کام کیا ہے تو وہ سعد رفیق کے کہنے پر کیا ہوگا یا (ن) لیگ کے کہنے پر جو کھلی دھاندلی ہے انہوں نے کہا کہ نادرا کی پری اسکین رپورٹ پندرہ روز قبل جوڈیشل کمیشن کو بھجوائی جا چکی ہے کل عمران خان کے نادرا کے چیئرمین سے ملاقات پر نادرا کے چیئرمین نے ان کو بتایا ہے کہ ان میں کیا خوبیاں اور کیا خامیاں تھیں اب نادرا کے چیئرمین کو پریشرائز کرنے کوشش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :