گلوکاروں کو ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کی پابندی سے فوری طور پر مستثنیٰ قراردیا جائے ‘ گلوکارہ کنزہ روز

جمعرات 7 مئی 2015 12:46

گلوکاروں کو ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کی پابندی سے فوری طور پر مستثنیٰ قراردیا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)گلوکارہ کنزہ روز نے کہا ہے کہ حکومت نے ساؤنڈ سسٹم پر جو پابندی لگائی ہے اس سے گلوکار برادری بے روزگاری کاشکار ہوچکی ہے جن کی واحد آمدنی کا ذریعہ گلوکاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری کاعالم ہے ،ڈی جے ساؤنڈ سسٹم پر حکومتی پابندی سے گلوکاری سے روزگارکمانے والے بے روزگار ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت فنکار دوست اور ان کی سرپرست ہے ،میری وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ ہم فنکاروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچائیں اور فوری طور پر گلوکاروں کو ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کی پابندی سے مستثنیٰ قراردے ۔