اداکارہ کنگنا رناوت کو ٹیٹوز کی جنونی

جمعرات 7 مئی 2015 13:04

اداکارہ کنگنا رناوت کو ٹیٹوز کی جنونی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)اداکارہ کنگنا رناوت کو ٹیٹوز کا جنون ہے اور ایک تو گردن پر ہی موجود ہے جس میں ایک فرشتہ اور ایک تلوار کو دکھایا گیا ہے، ان کے ٹخنے پر بھی ایک ٹیٹو موجود ہے جبکہ بپاشا باسو کا شوق گھڑیاں ہیں بلکہ اسے جنون قرار دیا جائے تو بھی غلط نہیں ہوگا۔ اس اداکارہ کو ڈیزائنر گھڑیوں کو جمع کرنے کا شوق ہے اور ان کا گھر لاتعداد گھڑیوں سے بھرا ہوا ہے۔

بولی وڈ اداکارہ کاجول کو اطالوی کھانوں کا شوق ہے۔

(جاری ہے)

یہ اداکارہ پنیر سے بھرپور پاستا اور میکرونی وغیرہ کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ٹی شرٹس اور نیلی جینز کے دیوانے ہیں۔ درحقیقت شاہ رخ خان کے پاس پندرہ سو سے بھی زیادہ جینز کی پینٹیں ہیں اور انہیں رسمی کی بجائے غیر رسمی ملبوسات میں زیادہ دلچسپی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کنگ خان ٹیکنالوجی کے بھی شوقین ہیں اور انہیں نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کا جنون ہے۔ ان کے گھر منت کی ایک پوری منزل ہی وڈیو گیمز کے نام ہے اور اس شوق کو دیکھتے ہوئے یہ حیرت انگیز نہیں کہ انھوں نے ویڈیو گیمنگ ورلڈ پر فلم را۔ ون بنائی۔