ارجن کپور کی کرینہ کپور کیساتھ فلم میں کام کی خواہش

جمعرات 7 مئی 2015 13:10

ارجن کپور کی کرینہ کپور کیساتھ فلم میں کام کی خواہش

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور جو آر بالکی کی آنیوالی فلم میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ خواہش ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ چیٹ کے دوران ظاہر کر دی یہ پہلا موقع نہیں کہ انہوں نے کرینہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بیان کی ہو۔ذرائع کے مطابق ارجن کپور کو حال ہی میں پونیت ملہوترا نے اپنی فلم گٹکا میں کرینہ کے ساتھ ہیرو کاسٹ کیا تھا مگر یہ فلم شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی التوا کا شکار ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :