کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پانچویں روز میں داخل ‘ جرائم پیشہ افراد پر قابو نہیں پایا جاسکا

جمعرات 7 مئی 2015 13:21

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) سندھ کے علاقے کچے میں ڈاکووٴں کے خلاف جاری آپریشن 5ویں روز میں داخل ہو گیا تاہم جرائم پیشہ افراد پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں جمعرات کو پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں تین ڈاکوہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گدوسر میں ڈاکووٴں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں جرائم پیشہ افراد مارے گئے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران 16 ڈاکووٴں کو مار جا چکا ہے ذرائع کے مطابق اب تک ہونے والے آپریشن میں 20 جرائم پیشہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس آپریشن میں پولیس کا کتنا نقصان ہوا ہے۔واضح رہے کہ 5 روز قبل پنجاب پولیس کے 7 اہلکاروں کو ڈاکووٴں نے اغواء کیا تھا جن میں ایک افسر بھی شامل تھا، اسی روز سندھ اور پولیس نے مشترکہ طور پر ڈاکووٴں کے خلاف کارروائی شروع کی جس میں اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا ڈاکووٴں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ کی گئی تھی جس کے بعد ڈاکومغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھی۔