لاہور، 3 سالہ ایمان ملک کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈاکڑز ہیں ۔ پی ایم ڈی سی

ڈاکٹر سندیپ کی رجسٹریشن منسوخ ہسپتال کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

جمعرات 7 مئی 2015 14:26

لاہور، 3 سالہ ایمان ملک کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈاکڑز ہیں ۔ پی ایم ڈی سی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 3 سالہ ایمان ملک کی ہلاکت کا ذمہ دار ڈاکڑز ہسپتال لاہور کو قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی اور ہسپتا ل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کاحکم میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 نومبر 2009 کو لاہور میں بھارتی ڈاکٹر سندیپ کمار نے تین سالہ ایمان ملک کے بازو پر معمولی جلے ہوئے زخم پر تین انجکشن لگائے تھے جسکے باعث اسکی سانس رک گئی بعد ازاں اسے چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی بچی کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چیف جسٹس لاہور ھائکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین اور انکے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا واقعے کی انکوائر ی کے لئے لاہور کے آواری ہوٹل میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹرز ہسپتال لاہور کے ڈاکڑ زاھد حسین اپنے تمام تر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوئے تمام تر تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر سندیپ کمار کی عدم پیشی پر انکی رجسٹریشن منسو خ کر دی جبکہ ہسپتال کو ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :