پشاور،پی سی بی میں سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے وقاص احمد صافی کے اعزاز میں تقریب

جمعرات 7 مئی 2015 18:07

پشاور،پی سی بی میں سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے وقاص احمد صافی کے اعزاز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور سے واحد انڈر16وکٹ کیپر بیٹسمین وقاص احمد صافی کو سنٹرل کنٹریکٹ ملنے پر انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر اے ایم ایس اورنگزیب خان خلیل مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ پشاورڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر علی ، سیکرٹری نوشہرہ کرکٹ ایسوسی ایشن گوہر علی ، اے ڈی اسلم نواز خان ، عمران خان ، شاہ جہان خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

انٹرڈسٹرکٹ ریجنل انڈر19پشاور ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوشہرہ کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین وقاص احمد کاکہنا تھاکہ گزشتہ پانچ سال سے کرکٹ سے وابستہ ہوں اور سال 2012 ء میں پہلی مرتبہ انڈر16 پشاور ریجن سے بطور وکٹ کیپر بیٹسمین نمائندگی کی اور پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان بھر سے 24کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجس میں خیبرپختونخوا کی جانب سے وقاص احمداور چارسدہ کا کھلاڑی تھا جبکہ 2014ء میں انڈر16میں دوبارہ منتخب ہوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار کارکردگی پر سنٹرل کنٹریکٹ دیا اور بطور وظیفہ ایک سال کیلئے 5 ہزار روپے فی ماہ وار مقرر کیاہے ۔

ایک سوال پر وقاص احمدکا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے کرکٹ میں مکمل سپورٹ حاصل ہے اور ان کی دعاؤں اور اپنی محنت سے قومی ٹیم میں جگہ جلد بناؤنگا۔

متعلقہ عنوان :