کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،کوہاٹ اسپورٹس نے شہباز گرین اور مکران اسپورٹس نے باران محمڈن کو شکست دیدی

جمعرات 7 مئی 2015 18:07

کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،کوہاٹ اسپورٹس نے شہباز گرین اور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری "پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015؁ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹاؤن نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مضبوط حریف شہباز گرین کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے شکیل نے کھیل کے 12ویں منٹ اور منصور نے 16ویں منٹ پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایا کردار ادا کیا ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے بھی ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد باران محمڈن کو سڈن ڈیتھ پر 7-6سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا کھیل کے پہلے ہاف میں باران محمڈن کی جانب سے عرفان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن دوسرے ہاف میں مکران اسپورٹس کے عبید نے خوبصورت گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں ینگ ملیر نے پنالٹی ککس پر عم اسٹار کو 4-3سے ہرا دیا ،ملیر نیشنل نے میٹر وول اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی ملیر نیشنل کے انور2اور میٹرو ول اسٹار کے سلیم نے ایک گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،انیس اختراور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد حنیف اور میڈی کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔