پنجاب میں رواں سال کے دوران1028افراد کا قتل حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ چوہدری محمدسرور

پنجاب میں بیڈ گورننس نے ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ‘حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بجائے اقتدار کو بچانے اور سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں ‘ حکمران سب اچھے کا راگ الاپ کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘رکن تحر یک انصاف کور کمیٹی

جمعرات 7 مئی 2015 18:49

پنجاب میں رواں سال کے دوران1028افراد کا قتل حکمرانوں کی نااہلی کا منہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں رواں سال کے دوران1028افراد کا قتل ‘خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے538 واقعات حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘پنجاب میں بیڈ گورننس نے ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ‘حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بجائے اقتدار کو بچانے اور سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں ۔

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرورنے جمعرار ت کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پو لیس کے اپنے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 11ہزار856سے زائد جرائم کے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں اور ان میں ڈکیتی کے3025‘خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے 538اور اجتماعی زیادتی کے46سے زائد واقعات ہوئے ہیں جبکہ چوری اور اغواء برائے تاوان کے واقعات کی تعداد میں بھی مسلسل اضا فہ ہو رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران سب اچھے کا راگ الاپ کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اصل حقائق اس بات کو ثابت کر رہے ہیں کہ پنجاب میں جرائم کی بڑ ھتی ہو ئی واردتوں نے ماضی کے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا ہے اور حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے قوم کی عزت ‘جان ومال بالکل محفوظ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکمران قوم سے سارا دن جھوٹ بولنے کی بجائے امن وامان کو بہتر بنانے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر یں ورنہ حکمرانوں کو یادر کھنا چاہیے کہ تاریخ اور عوام ان کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گے بلکہ ان سے ہر ظلم کا حساب لیاجا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :