الیکشن کمیشن نے صوبائی حلقہ پی پی 155سے میاں نصیر کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 7 مئی 2015 18:49

الیکشن کمیشن نے صوبائی حلقہ پی پی 155سے میاں نصیر کی رکنیت ختم کرنے کا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے صوبائی حلقہ پی پی 155سے میاں نصیر کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 125اور ذیلی حلقہ پی پی 155میں دھاندلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے انتخابات میں بے ضابطگیاں ہونے کا فیصلہ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹربیونل نے این اے 125لاہور سے کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق اور پی پی 155سے کامیاب امیدوار میاں نصیر کی اسمبلی رکنیت ختم کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیاتھا ۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد میاں نصیر کی صوبائی اسمبلی سے رکنیت ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :