ترجمان نادرا کی این اے 122 کی پری اسکین رپورٹ سے متعلق وضاحت

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مئی 2015 19:26

ترجمان نادرا کی این اے 122 کی پری اسکین رپورٹ سے متعلق وضاحت
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مئی 2015 ء) ترجمان نادرا کی جانب سے این اے 122 کی پری اسکین رپورٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا حکام کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 کی پری اسکین رپورٹ میں کہیں بھی دہرے سیریل نمبر کا ذکر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

این اے 122 کے 30 پولنگ اسٹیشنز میں سے کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر دہرے سیریل نمبرز کی نشاندھی نہیں کی گئی اور نہ ہی رپورٹ میں ایسا کوئی بیلٹ پیپر ملا جو الیکشن کمیشن نے جاری نہ کیا ہو۔اس سلسلے میں سیاسی جماعت نے نادرا کی پری اسکین رپورٹ غلط انداز میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :