جوڈیشل کمیشن 2013ء کے انتخابات میں دنادلی بارے ثبوتوں اور گواہوں کوسننے کے بعد فیصلہ کرے گا ،سعد رفیق کوالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا حق ہے ، ماں جیسی شفیق ہستی اس کائنات میں نہیں

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا 7ویں سالانہ ’’ ماں تجھے سلام کانفرنس ‘‘سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 مئی 2015 20:06

جوڈیشل کمیشن 2013ء کے انتخابات میں دنادلی بارے ثبوتوں اور گواہوں کوسننے ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ثبوتوں اور گواہوں کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا 2013ء کے انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی یا نہیں ہوئی مگر کسی بڑے پیمانے پر دھاندلی نظر نہیں آئی خواجہ سعد رفیق کو اس فیصلے بارے سپریم کورٹ جانے کا حق ہے کیونکہ الیکشن ٹربیونل میں تو دس دس سال لگ جاتے ہیں۔

ماں جیسی شفیق ہستی اس کائنات میں نہیں جو خود تو دکھ سہتی ہے مگر اولاد کو آرام میں رکھتی ہے ۔ وہ جمعرات کو ملتان لاء کالج چونگی نمبر 9پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم مان کے سلسلے میں 7ویں سالانہ ’’ ماں تجھے سلام کانفرنس ‘‘ 2015ء کی منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانان خاص سیاسی و سماجی رہنما مخدوم سید زوہیب گیلانی ، پروفیسر محمد حنیف چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ، چوہدری ذوالفقار علی ، سعید اﷲ خان ، امیر اﷲ شیخ ، سہیل عمران صدیقی ، عمران اعظمی ، طاہرہ نجم ، مسز ہادیہ عمران ، شہناز ذوالفقار ، نذیراں اقبال ، نعیم ترین ، رخشند جبین ، شوکت شاہ بخاری ، یاسمین خاکوانی ، شاہد جمیل اور عامر شہزاد صدیقی تقریب کے میزبان نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن تھے جبکہ جنرل سیکرٹری میاں وقاص فرید قریشی اور سیکرٹری انفارمیشن محمد ارسلان علوی معاونین تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے بھی ماں کے قدموں تلے جنت رکھ کر اس کا مرتبہ و مقام بلند کیا میری تربیت میری ماں کا بڑا ہاتھ ہے وہ میری رہنما اور رہبر تھیں آج میں جس مقام پر ہوں یہ انکی دعاؤں کا ثمر ہے میری ماں نے مجھے اصولوں پر قائم رہنے درس دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم زوہیب گیلانی ، پروفیسر حنیف چوہدری ، حمید رضا صدیقی اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ نئی نسل کو رشتوں کے تقد س روشناس کروانا ہمارا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے ماں سینکڑوں دکھ دردسہہ کر اور ہزاروں مشکلات کا سامنا کرکے اپنی اولاد کی پرورش کر تی ہے اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ بڑے ہو کر ماں کے دودھ کا قرض ادا کرنے کا سعی کریں ۔

اس موقع پر چوہدری ذوالفقار ، سعید اﷲ خان ، امیر اﷲ شیخ ، طاہرہ نجم ، عمران اعظمی ، نذیراں اقبال ،ساجد علی ملتانی، محمد ایوب خان ، ملک اعجاز سومرو اورعامر شہزاد صدیقی ، یاسمین خاکوانی نے بھی خطاب کیا جبکہ سکول ، کالجز کے طلبہ و طالبات نے تقاریر کے ذریعے ماں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حوالے دئیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اسے فیصلے پر کہوں گا کہ انہیں سپریم کورٹ جانے کا حق ہے قانون دان اس بارے جائز ہ لیں گے تاہم یہ فیصلہ میری سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ جب میں نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تو اس میں دھاندلی ہوئی اور گڑ بڑ کی گئی مگر اس کے باوجود میں نے نتائج کو قبول کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش تھی کہ دھاندلی کے خاتمے کیلئے مزید تبدیلیاں لائی جائیں اور جو خامیاں ہیں وہ دور کی جائیں تقریب کے اختتام پر مدر ڈرے تقریب میں شامل ہونے والے بیسٹ ماؤں کو مخدوم جاوید ہاشمی نے انعامات بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :