وہ پہلوان جس نے بوئنگ جہاز کی ناک توڑ ڈالی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مئی 2015 22:56

وہ پہلوان  جس نے بوئنگ جہاز  کی ناک توڑ ڈالی
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مئی 2015 ء) اکثر پہلوان ہی لوگوں کو تڑی لگاتے ہیں کہ مجھ سے ٹکراؤ گے تو ہڈیاں تڑوا بیٹھو گے، ناک تڑوا بیٹھو گے یا ٹکرا کر پاش پاش ہو جاؤ گے۔ مگر ایک پرندے نے بغیر دھمکی کے ہی ناک توڑ ڈالی، یہ ناک کسی عام انسان کی نہیں بلکہ جہازوں کے پہلوان بوئنگ کی توڑی ہے۔ بوئنگ 737-800 کی لمبائی 130 فٹ ہوتی ہے۔ اس میں 150 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

یہ جہاز 70 ٹن کے وزن کے ساتھ ٹیک آف کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اب آپ اندازہ کر لیں کے یہ جہاز جب کسی پرندے سے ٹکرایا تو کیا ہونا چاہیے تھا؟ مگر ہوا یہ کہ پرندے کے ٹکرانے سے بوئنگ عین ناک پر ایک بڑا سا ڈنٹ پڑ گیا۔ یہ حادثہ ترکش ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 2004 کے ساتھ پیش آیا۔ پرواز ترکی میں ہی استنبول سے نیوشہر (Nevshir) جا رہی تھی۔ حادثہ جہاز کے اترتے ہوئے پیش آیا، تاہم جہاز کامیابی سے اتر گیا اور جہاز میں سوار 125 افراد محفوظ رہے۔ ایوی ایشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بوئنگ کی ناک کا حصہ نرم میٹریل سے بنایا جاتا ہے۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ جہاز کا انجن ، سب سے حساس حصہ ہوتا ہے، انجن کے علاوہ کہیں بھی پرندہ ٹکرانے سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔