نیپال، زلزلے کے بعد ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی۔۔۔ بے آسرا لڑکیوں کیلئے ”شیطان“ سر گرم ہو گیا!!! خبر ایسی کہ رونگے کھڑے ہو جائیں!!!

جمعہ 8 مئی 2015 11:54

نیپال، زلزلے کے بعد ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی۔۔۔ بے آسرا لڑکیوں کیلئے ”شیطان“ ..

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مئی2015ء) انسانیت کی تذلیل کا اس سے بڑا مظاہرہ اور کیا ہو گا کہ ایک طرف انسانوں پر تباہ کن زلزلے کی قیامت ٹوٹ پڑی ہو اور دوسری طرف چند مفادپرست بھیڑیئے نما انسان اکیلی اور بے آسرا رہ جانے والی لڑکیوں کو مکروہ دھندے کے لیے اغواءکرکے دوسرے ملکوں میں فروخت کرنے لگیں۔ نیپال میں بھی انسانیت کے دشمن حوا کی بے سہارا بیٹیوں کو ہوس پرستوں کے ہاتھوں بیچنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو تقریباً صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے، 8ہزار کے قریب لوگ مارے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے، لاکھوں ایسے ہیں جن کے سر پر چھت نہ رہی اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، ان لوگوں میں اکثریت غریب دیہاتی لوگوں کی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں اطلاعات آ رہی ہیں کہ زلزلے میں بے آسرا رہ جانے والی لڑکیوں کو اغواءکر کے دیگر ایشیائی ممالک، خصوصاً بھارت سمگل کیا جا رہا ہے۔

کٹھمنڈو میں کام کرنے والی ایک این جی او کی ڈائریکٹر سنیتا ڈینور نے کہا ہے کہ یہی موقع ہوتا ہے جب انسانی سمگلر خواتین کو اغواءکرکے بیرون ملک لیجاتے ہیں۔ ایسی مصیبت کی گھڑی میں لوگ بہت مایوس ہوتے ہیں اور وہ کوئی بھی خطرہ مول لینے کو تیار ہو جاتے ہیں، اس لیے ایسے مواقع پر خواتین کو بیرون ملک مکروہ دھندے کے لیے لیجانے پر آمادہ کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ زلزلے کے لیے امدادی سامان لیجانے کے بہانے دیگر ممالک کے افراد کا نیپال میں داخلہ بھی اس قدر آسان ہو گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تردد کے نیپال جا سکتے ہیں اور وہاں سے خواتین کو لےجانے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :