پاکستان کی فتح پر ڈبل سنچری سے زیادہ خوشی ہوگی،اظہر علی

جمعہ 8 مئی 2015 12:48

پاکستان کی فتح پر ڈبل سنچری سے زیادہ خوشی ہوگی،اظہر علی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) میرپور ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی نے اپنی کارکردگی سے زیادہ اہمیت پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے خوشی اس وقت ہوگی جب پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دوسرے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ مجھے ذاتی ریکارڈ سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ہم نے حریف ٹیم کے پانچ وکٹ حاصل کر لئے ہیں اور میچ کو کنٹرول کر لیا ہے۔ ہمار ا ہدف بڑا اسکور تھا جس میں ہم کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن وکٹ ا?سان تھی لیکن دوسرے دن وکٹ میں ناہموار باؤنس ہے اور گیند اسپین بھی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :