چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی ملاقات ، کوچز کو لائف ملنے کا امکان

جمعہ 8 مئی 2015 13:33

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی ملاقات ، کوچز کو لائف ملنے کا امکان

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور دیگر کوچنگ اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کو اپنی کار کر دگی اور فیصلوں میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ میں تبدیلی نہیں کی جائے گی جس سے ٹیم انتظامیہ کو ایک اور لائف لائن ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے کہا کہ کوچنگ سٹاف اپنی غلطیاں درست کرے اور فیصلوں میں بہتری لائے، انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں سر فراز احمد کو ڈراپ کرنے کا فیصلے کو درست نہیں تھا ، غلط فیصلوں اور ٹیم کی ناکامی سے شائقین بھی ناراض ہیں اس لئے فیصلوں میں تسلسل کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :