سکھرپارٹیز الائنس کا پانی بحران، کیخلاف10مئی کو دھرنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 8 مئی 2015 14:30

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سکھرپارٹیز الائنس نے شہرکی ابتر صورتحال پانی کے بحران، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور منتخب نمائندوں کیخلاف10مئی کو منتخب نمائندوں،نساسک اور دیگر محکموں کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا شہریوں سے رابطہ مہم شروع دھرنے میں تمام جماعتوں کے اراکین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھرپارٹیز الائنس کے چیئرمین مشرف محمود قادری جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سعیدا حمد اعوان نے کہا ہے کہ سکھرشہرکی تباہی کے ذمہ دار سکھرکے منتخب نمائندے ہین ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر رضوان قادری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر مشرف محمود قادری کا کہنا تھا کہ آج سکھرکھنڈرات کا نقشہ پیش کررہاہے نساسک انتطامیہ نے شہرکو کھنڈربنادیا ہے سیاسی ٹھیکیداروں نے مال تو بٹورلیا ہے لیکن ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں منتخب نمائندوں نے سکھرکوپیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے شہرکے بجائے اپنے گھروں کو پیرس بنادیا ہے ضلعی انتظامیہ صرف اجلاسوں اور خبروں تک محدود ہے کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ نساسک اور تمام محکموں کیخلاف اور منتخب نمائندوں کیخلاف10مئی کو بھرپور انداز میں دھرنا دیاجائیگا جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے ان سے رابطہ شروع کیاجائے گا اس موقع پر مولانا محمد افضل حسینی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :