رائٹ ٹو پلے ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ، مزید میچوں کا فیصلہ

جمعہ 8 مئی 2015 14:52

رائٹ ٹو پلے ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ، مزید میچوں کا فیصلہ

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) مردان میں جاری رائٹ ٹو پلے ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ2015کے زیر نگرانی میں محمد ولی کوارڈینیٹر اور علی گوہر صدر ڈی ایف اے مردان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مردان۔ یونس سٹیڈیم مردان میں مزید میچوں کا فیصلہ کرایا گیا۔ پہلا میچ شاہین فٹ بال کلب اور بنگلہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ شاہین فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے جیتا۔

دوسرا میچ بلال فٹ بال کلب اور جلالہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جبکہ بلال فٹ بال نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیتا۔ تیسرا میچ لکی سٹار کلب اور شاہین کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جبکہ لکی سٹار کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیتا۔ چوتھا میچ مردان یونائٹیڈ اور جانباز کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مردان یونایٹیڈ کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیتا۔

اسی طرح لیگ میں آٹھ ٹیموں نے اپنے راؤنڈ کوالیفائیڈ کرکے کواٹر فائنل میں پہنچے ۔ مردان کلب، جانباز، لکی سٹار ، بلیوسٹار، ایگل طورو، اباسین مایار، ینگ یونائیٹیڈ ، مردان یونائٹیڈ خیرالامین جبل، عباس علی، علی رحمن، کے بہترین ایمپائرنگ کیو جہ سے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائے۔ علی گوہر چےئرمین، ظاہر محمد کی اعلیٰ قیادت سے ڈی ایف اے مردان کا کافی تقوید حاصل ہوئی۔