دبنگ خان ”ہٹ اینڈ رن کیس“ میں آزاد ہوگئے

جمعہ 8 مئی 2015 15:08

دبنگ خان ”ہٹ اینڈ رن کیس“ میں آزاد ہوگئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)بھارتی ہائی کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی پانچ سال قیدکی سزا کو معطل کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روزممبئی ہائی کورٹ کی عدالت میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی سزا کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے موقف اختیا رکیا کہ حادثہ غیر ارادی تھی اورحادثے کے وقت شراب نہیں پی رکھی تھی اور سیشن عدالت نے اسے 5 سال کی قید کی سزا سنائی ہے جو ناانصافی پر مبنی ہے لہذا سیشن عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کومعطل کیا جائے ۔

جس پر ممبئی ہائی کورٹ نے دبنگ خان کی استدعا قبول کرتے ہوئے اس حادثہ کو غیر ارادی قرار دیدیا اور سیشن عدالت کا فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ بالی ووڈ سٹار کوگرفتار نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر موجود سلمان خان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور سلمان خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔واضح رہے کہ 3 روز قبل ممبئی کی سیشن کورٹ نے سپراسٹار سلمان خان کو ”ہٹ اینڈ رن کیس“ میں ایک شخص کی ہلاکت اور 4 افراد کو زخمی کرنے کی الزام ں ی 5 سال قید کی سزا سنادی تھی تاہم اسی روز سلمان خان نے 2 روز کی عبوی ضمانت بھی حاسل کر لی تھی جس کے بعدسلمان خان نے سیشن عدالت کی سزا کو ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔