ہالی ووڈ فلم ”ہاٹ پرسوٹ “کے انتظار کی گھڑیاں ختم

جمعہ 8 مئی 2015 15:47

ہالی ووڈ فلم ”ہاٹ پرسوٹ “کے انتظار کی گھڑیاں ختم

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم ہاٹ پر سوٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔۔ فلم کل سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر فلم ہاٹ پرسوٹ میں خاتمہ ہوگا منشیات فروشوں کا۔

(جاری ہے)

خاتون پولیس افسر منشیات فروشوں کی بڑی ڈیل ہونے کو روک لیتی ہے۔ مدد حاصل کرتی ہے ڈرگ ڈیلر کی بیوی کی۔ اس کوشش میں کتنی کامیابی ملتی ہے۔ یہ فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔عینی فلچر نے عمدہ ہدایتکاری دی ہے فلم کی۔ کاسٹ میں صوفیہ ورگرا ،ریس ویٹر ، مائیکل موسلے، جوڈی لیئین شامل ہیں۔ایکشن ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے طنز و مزاح کا تڑکہ بھی لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :