خاتون امیدوار کا صلیب پر لٹک کر احتجاج

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 8 مئی 2015 16:10

خاتون امیدوار کا صلیب پر لٹک کر احتجاج

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مئی2015ء) میکسیکو کے مقامی الیکشن میں حصہ نہ لے سکنے کے باعث خاتون امیدوار نے خود کو صلیب پر لٹکا کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق 47 سالہ رافیلا اروزکو رومو ،ازتاپالاپا کے 31 ویں ضلعے کے الیکشن میں آزاد امید وار کے طور پر حصہ لینا چاہتی تھی۔ اس کا حلقہ میکسیکو کا غریب ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ الیکشن کے لیے بہت سے لوگوں نے اسے سپورٹ کیا تھا مگر پھر بھی نیشنل الیکشن انسٹیٹوٹ نے اسے الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

وجہ یہ بتائی گئی کہ رافیلا اپنے الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانا بھول گئی ہے۔ نیشنل الیکشن انسٹیٹوٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رافیلا نے نیشنل الیکشن انسٹیٹوٹ کے سامنے خود کو 20 فٹ اونچی لکڑی کی صلیب پر لٹکا لیا۔

(جاری ہے)

وہ بغیر جوتوں کے 2 گھنٹوں تک صلیب پر کھڑی رہی۔اس دوران ایک ڈاکٹر ہر 15 منٹ بعد اس کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے چڑھ کر اوپر جاتا اور اس کی صحت کو مانیٹر رہا ۔

اس وقت 40 کے قریب افراد بھی رافیلا کے حق میں پلے کارڈ لے کر وہاں کھڑے تھے۔ ہجوم کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ بھی بن گیا۔ رافیلا نے کہا کہ الیکشن میں کھڑا ہونا اس کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ لوگوں نے اسے الیکشن میں کھڑا کیا تھا۔ میکسیکو میں 3 جون کو الیکشن ہونگے۔ میکسیکو کی لیجسلیٹو اسمبلی میں اراکین (ڈپٹی )کی تعداد 66ہوتی ہے۔ 40 کو الیکشن کے ذریعے چنا جاتا ہے جبکہ 26 کو الیکشن کے بعد تناسب کے حساب سے لیا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :