اسلم آباد : نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ، تخریبی کاروائی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 مئی 2015 16:52

اسلم آباد : نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ، تخریبی کاروائی کے کوئی ثبوت نہیں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 مئی 2015 ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گلگت کے علاقے نلترمیں آج صبح ہونے والے پاک فوج کے آئی ایم 17 ہیلی کاپٹر کےحادثے میں کسی تخریبی کارروائی کا ثبوت نہیں ملا ، تکنیکی خوابی کے باعث ہیلی کاپٹر کریش ہوا اور ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

اپنےبیان میں خواجہ آصف نے حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔