ثابت کروں گا آصف علی زرداری 15افراد کے قتل میں ملوث ہیں،ڈاکٹرذوالفقار مرزا

جمعہ 8 مئی 2015 17:00

ثابت کروں گا آصف علی زرداری 15افراد کے قتل میں ملوث ہیں،ڈاکٹرذوالفقار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ثابت کروں گا کہ آصف علی زرداری 15افراد کے قتل میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گا اور حلفیہ بیان ریکارڈ کراوٴں گا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ہر صورت کراچی میں عدالت میں پہنچ کر اپنا حلفیہ بیان ریکارڈ کراوٴں گا اور ثابت کروں گا کہ آصف علی زرداری 15افراد کے قتل میں ملوث ہیں ۔انہوں نے جمعہ کو بدین کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔