انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول کل شروع ہوگا

جمعہ 8 مئی 2015 17:38

انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول کل شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)انجمن طلباء اسلام وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمر سپورٹس فیسٹیول کل سے شروع ہوگا جس میں کرکٹ، فٹ بال ، ٹینینس بال ،بیڈ منٹن ،شطرنج، لدو اور کیرم بورڈ جیسی دلچسم گیمز شامل ہیں اس حوالے سے ناظم جامعی ملک عزیز الرحمان کا کہنا ہے کہ بے راہ روی کے شکار نوجوانوں کو مثبت سمت میں موڑنے کے لئے غیر نصابی سر گرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔