انٹر ریجنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور کی حلیمہ نے جیت لی

جمعہ 8 مئی 2015 17:46

انٹر ریجنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور کی حلیمہ نے جیت لی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) انٹر ریجنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور کی حلیمہ نے جیت لی لیلیٰ نے دوسری اور کوہاٹ کی عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل ،جبکہ ٹیم ٹرائلز میں پشاور نے پہلے مردان نے دوسری اور کوہاٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مہمان خصوصی حمید اﷲ جان مروت کنٹرولر آف امتحانات پشاور بورڈ نے انعامات تقسیم کئے اان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ،خیبرپختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نثار احمد خان ، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان ، تاج محمد ، جعفر شاہ ، مس گلنار ، سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ۔

انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں خواتین سائیکلنگ مقابلے بورڈ گراؤنڈ پر منعقد ہوئے جس میں ڈی آئی خان ، مردان ، بنوں ، کوہاٹ ، ہزارہ ، سوات اور پشاور کی ٹیمیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں انفرادی مقابلوں میں پشاور کی حلیمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پشاور ہی کی لیلیٰ نے دوسری اور کوہاٹ کی عائشہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ۔ اسی طرح ٹیم ٹرائلز میں پشاور کی حلیمہ ، لیلیٰ ، عاصمہ اور ثنا نے پہلی ،مردان کی محسنہ ، حسینہ ،عائشہ نے دوسری اور کوہاٹ کی کرن عائشہ ، لائبہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ، چیمپئن شپ میں ٹیم ٹرائلز میں سوات نے چوتھی ،ہزارہ نے پانچی ،بنوں نے چھٹی اور ڈی آئی خان نے ساتویں پوزیشن حاصل کی ، آخر میں مہمان خصوصی تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :