انٹرڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیر

جمعہ 8 مئی 2015 17:46

انٹرڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) انٹرڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیر ہوگئی فائنل میں پشاور نے مردان ریجن کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ سوات نے بنوں کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کے ڈائریکٹر سابق ورلڈ چیمپئن محب اﷲ خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن رشیدہ غزنوی بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ خواتین گیمز کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوئے جس کے فائنل میں پشاور نے مردان ڈسٹرکٹ کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پہلے سیٹ میں پشاور کی کائنات نے مردان کی نیلم کو 11-6,11-9 سے شکست دی دوسرے سیٹ میں پشاور کی اقراء نے مردان کی عائشہ کو 11-8 اور11-4 سے ہرایا جبکہ آخری سیٹ میں پشاور کی نمرا نے مردان کی حسینہ کو 11-4 اور11-5 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں سوات نے بنوں کو 3-1 سے ہراکر کامیابی اپنے نام کرلی ، ٹورنامنٹ میں پندرہ ڈسٹرکٹ سے ٹیموں نے حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :