سعد رفیق اور ونصیر احمد کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور، 3 رکنی بینچ قائم

فریقین کو اطلاعاتی نوٹسز ارسال

جمعہ 8 مئی 2015 18:03

سعد رفیق اور ونصیر احمد کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی نصیر احمد کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دی گئی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 3 رکنی بنچ قائم کر دیا ہے‘ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل 3 رکنی بنچ پیر 11 مئی کو اپیل کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے اپنی درخواست میں مقدمے کو 11 مئی کے لئے لگانے کی استدعا کی تھی جسے چیف جسٹس آف پاکستان نے منظور کرتے ہوئے 3 رکنی بنچ قائم کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو اطلاعاتی نوٹسز بھی ارسال کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جمعہ کے روز یہ بنچ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :