وزیر اعظم نے نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والےسفیروں کی میتیں لے جانے کی ذمہ داری وفاقی وزراء کو سونپ دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 مئی 2015 21:08

وزیر اعظم نے نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والےسفیروں کی میتیں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 مئی 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والےسفیروں کی میتیں لے جانے کی ذمہ داری وفاقی وزراء کو سونپ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے سفارت کاروں کے ممالک سے خصوصی اور قریبی تعلقات کے باعث وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والےسفیروں کی میتیں لے جانے کی ذمہ داری وفاقی وزراء کو سونپ دی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء جاں بحق ہونے والے سفیروں کی میتیں خصوصی طیاروں پر لے کر جائیں گے۔ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ناروے جائیں گے، خرم دستگیر فلپائن جبکہ احسن اقبال ملائیشیاء اور انڈونیشیاء جائیں گے۔ وفاقی وزراء ہلاک ہونے والے سفارت کاروں کے اہل خانہ سے پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے تعزیت کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے متعلقہ ممالک کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے تعزیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :