وادی نلتر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے المناک حادثے پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہارافسوس

جمعہ 8 مئی 2015 21:32

وادی نلتر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے المناک حادثے پر قائد ایم ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گلگت کی وادی نلتر میں ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ میں دوپائلٹ کی شہادت اور غیرملکی مہمانوں کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ہیلی کاپٹرکے المناک حادثے میں انتہائی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہید پائلٹ کے درجات بلند فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے ، جاں بحق ہونے والے غیرمسلم مہمانوں کی ارواح کو سکون دے اور تمام سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)