صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،شہرام خان ترکئی

ہم تبدیلی کے اپنے ایجنڈے اور عوام سے کئے گئے دوسرے وعدوں کو پورا کرسکتے ہے اور صوبائی حکومت اس شعبے کی ترقی کے لئے اگلے تین سالوں میں 7ارب روپے خرچ کرے گی،وزیرصحت شہرام خان ترکئی

جمعہ 8 مئی 2015 21:47

صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی وہ واحدذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم تبدیلی کے اپنے ایجنڈے اور عوام سے کئے گئے دوسرے وعدوں کو پورا کرسکتے ہے اور صوبائی حکومت اس شعبے کی ترقی کے لئے اگلے تین سالوں میں 7ارب روپے خرچ کرے گی۔

جبکہ صوبے میں پہلی دفعہ ایک جامع آئی ٹی پالیسی پہلے ہی تشکیل دی ہے ابتدائی طور پر صوبائی حکومت کے پانچ محکموں کو پیپر فری پر کام کیا جارہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کے روز پشاورمیں جاری ڈیجیٹیل یوتھ سیمٹ2015کے دوسرے سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے تمام لوگوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنا ممکن نہیں مگر حکومت لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کر سکتی ہے۔

آئی ٹی ایک ایسا شعبہ ہے جس کے فروغ کے زریعے ہم اپنے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہت زیادہ مواقع فراہم کر سکتے ہے اور اسی حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت آئی ٹی کے فروغ کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے اور پشاورمیں ڈیجیٹل یوتھ سمیٹ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس کے زریعے ملک بھر اور بیر ون ملک سے آئی ٹی کے طلباء اور ماہرین کو ایک جگہ جمع ہو کر اپنی تحقیقی اور احتراعی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سیسکو ، مائیکروسافٹ سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ مشہور بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہے جس کے باعث ابتدائی طور پر پشاورمیں پانچ سیسکو اکیڈمیاں قائم کی جارہی ہیں جہاں سے ہمارے آئی ٹی کے طلباء اور نوجوان بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی کی ڈگریاں حاصل کر سکے گے جو اُنہیں دنیا میں کہیں بھی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے ڈیجیٹل یوتھ کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی کی بے پناہ اہمیت کے مد نظرموجودہ صوبائی حکومت آئی ٹی کو سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور حکومتی معاملات میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے موئثر انداز میں استعمال کرنے پر کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہے صوبائی وزراء نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور دیگر شراکتی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگلے سال بھی اس کانفرنس کا انعقاد مزید بہتر انداز میں کیا جائے گا ۔ تقریب سے سیکرٹری آئی فرح حامد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :