بنگلہ دیش کیخلاف فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا، مشتاق احمد

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 9 مئی 2015 00:18

بنگلہ دیش کیخلاف فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا، مشتاق احمد

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء) قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے مصباح کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ باؤلرز کی سکت، پچ کنڈیشن اور وقت کی زیادتی کومدنظر رکھتے ہوئے فالوآن نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، جو مجموعی طور پر ٹیم کافیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے اسکور بورڈ پر اتنے رنز بنادیئے ہیں کہ میچ میں کامیابی حاصل کرسکے۔ انہوں نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے حوالے سے کہا کہ وہ عمدہ باؤلر ہیں اور ہر طرح کی ورائٹی کےساتھ گیند کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :