مصباح کے فیصلے پر تعجب ہے، شکیب الحسن
فہد شبیر ہفتہ 9 مئی 2015 00:18
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء)بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے فالو آن نہ لینے کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 557 رنز اسکور کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو 203 رنز پر آؤٹ کرکے 354 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ماہرین کرکٹ کا خیال تھا کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق بنگلہ دیشی ٹیم کو فالو آن پر کروائیں گے تاہم توقعات کے برعکس انہوں نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعدازاں پاکستان 195 رنز اسکور کرکے اننگز ڈیکلئر کردی۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنالیے ہیں۔ شکیب الحسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کو پریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔ شکیب نےکہا کہ میچ میں پاکستانی ٹیم کا پلڑا ضرور بھاری ہےلیکن ہم انہیں آسانی سے جیتنے نہیں دیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
-
’یہ ایک شرمناک شکست ہے‘ ، رمیز راجہ کی پاکستان ٹیم پر تنقید
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
کیریئر کے شروع میں کی گئی غلطیاں نہ دہرانے کی ضمانت نہیں دے سکتا: محمد عامر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.