آسٹریلیا ،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 17 سالہ نوجوان گرفتار

ہفتہ 9 مئی 2015 11:07

آسٹریلیا ،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 17 سالہ نوجوان گرفتار

میلبرن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) آسٹریلیا میں پولیس نے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے میلبرن کے مضافات سے ایک 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق اس کارروائی میں شہر میں تین دیسی ساختہ بموں سے دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا گیا ہے۔ پولیس نے میلبرن کے شمال میں گر ین ویل نامی علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

وہاں سے حراست میں لیے جانے والے نوجوان کی شناخت ابھی نہیں بتائی گئی ہے اور اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس نوجوان پر ’دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کرنے‘ اور ’دہشت گردی کی کارروائی سے جڑی چیزیں رکھنے‘ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس نے ان تینوں بموں کو ناکارہ بھی بنا دیا ہے جو مارے گئے چھاپے کے دوران برآمد ہوئے تھے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ ’بموں سے دھماکے کرنے کے منصوبے کے ثبوت ملے ہیں اور یہ منصوبہ کافی آگے بڑھ چکا تھا۔پولیس کے مطابق وہ اس مبینہ حملے کے ہدف کے بارے میں کچھ نہیں بنا سکتے۔تاہم آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کے ڈپٹی کمشنرنے میلبرن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’میں آپ کو یہ ضرور بتا رہا ہوں کہ کچھ ہونے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :