مادھوری نے اپنی موبائل ایپلی کیشن بنانے کااعلان کر دیا

ہفتہ 9 مئی 2015 11:16

مادھوری نے اپنی موبائل ایپلی کیشن بنانے کااعلان کر دیا

ممبئی (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کی ادا کارہ مادھوری ڈکشت نے اپنی موبائل ایپلی کیشن بنانے کااعلان کر دیا ۔ حال ہی میں مادھوری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ بہت جلد ایک ایسی اپلی کیشن متعارف کرانے جارہی ہیں جس سے لوگ مزید ڈانس سیکھ سکتے ہیں ‘ اس ایپ کا نام مادھوری نے اپنے نام سے مشابہ رکھا ہے یعنی ڈانس ود مادھوری۔

(جاری ہے)

مادھوری نے بولی وڈ میں بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جس میں ہم آپ کے ہیں کون، کھل نائیک، اور دیوداس وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :