زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت ، عامر سہیل نے فیکا حکام کو کھری کھری سنا دیں

ہفتہ 9 مئی 2015 11:22

زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت ، عامر سہیل نے فیکا حکام کو کھری کھری ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) سابق قومی کپتان عامر سہیل نے کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر فیکا کے تحفظات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں 48 سالہ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف وہ جنگ لڑ رہا ہے اور یہی پاکستان میں چھ سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ بھی ہے ، اب جب کہ زمبابوے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تو فیکا کے حکام غیر ضروری بیانات دے کر مسائل کھڑے کر رہے ہیں جنہوں نے کبھی کھیلوں کے فروغ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :