ذوالفقارمرزاکی عدالت میں پیشی،راستے سیل

ہفتہ 9 مئی 2015 11:58

ذوالفقارمرزاکی عدالت میں پیشی،راستے سیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں آج پیش ہوں گے۔ عدالت کو جانے والے راستے رات کو ہی سیل کر دیئے گئے تھے جبکہ بدین سے کراچی پہنچے پر ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے پیپلز پارٹی کے باغی رہنما کا پھول برسا کر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیشی پر جانے سے قبل ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو پارٹی کے جیالوں کے لیے امید تھیں، بلاول بھٹو سے جو امید تھی وہ بھی اب ختم ہو رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری را کے ایجنٹ ہیں، پاک فوج 'را' کے ایجنٹوں سے بھی لڑ رہی ہے۔ ذوالفقار مرزا نے دعویٰ کیا کہ فریال تالپور کو ان کے ملازمین بھی پھولن دیوی کہتےہیں۔ قبل ازیں ذوالفقار مرزا بدین سے روانہ ہوئے تھے تو ان کے سر پر 'کاؤ بوائے کیپ ' تھی مگر راستے میں ان کے چاہنے والے استقبال کے لیے پہنچے تو کاؤ بوائے کیپ کی جگہ سندھ ٹوپی نے لے لی۔ سابق وزیر داخلہ کے حامیوں نے ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ ان کو اجرک بھی پہنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :